اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8.17 فیصد، درآمدات میں 7.40 فیصد اورتجارتی خسارہ میں 6.33 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ (جولائی 2024تافروری 2025) کے دوران ملکی برآمدات کاحجم 22.022 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.17 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 20.359 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، فروری میں برآمدات سے ملک کو2.439 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوجنوری کے 2.951 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17.35 فیصد کم اورگزشتہ سال فروری کے 2.583 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5.57 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملکی درآمدات پر 37.80 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 35.19 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7.40 فیصد زیادہ ہے، فروری میں ملکی درآمدات کاحجم 4.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجنوری کے 5.25 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9.89 فیصد کم اور گزشتہ سال فروری کے 4.30 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10.03 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 15.78 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.84 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 6.33 فیصد زیادہ ہے۔فروری میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.29 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجنوری کے 2.30 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 0.35 فیصد کم اورگزشتہ سال فروری کے 1.72 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 33.43 فیصد زیادہ ہے۔