21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتجارتی خبریںملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران...

ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کی مجموعی لاگت کاحجم 567.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.41 فیصدکم ہے

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 706.21 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مئی 2024 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے ضمن میں 59.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجواپریل میں بھی 59.57 ملین ڈالر اورمئی 2023 میں 41.82 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کی مجموعی لاگت کاحجم 755.17 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478257

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں