ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں رواں مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

6

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں رواں مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 813.063ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 593.26ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مئی میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے ضمن میں 58.55ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجواپریل میں بھی 58.55ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 63ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 658ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔