24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتجارتی خبریںملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کے حجم میں سالانہ بنیادوں...

ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 667.83 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 13.07 فیصدکم ہے،

مالی سال 2023 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 755.17 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون 2024 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 69.13 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 69.134 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 48.95 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 31.090 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جومالی سال 2023 میں 27.87 ملین ڈالرتھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں