ملکی تاریخ میں پہلی بار مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی کابینہ ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے ،فاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب

90
پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے جائیں گے، آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی کابینہ ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے ، دنیا بھر کے ممالک سے تہنیتی پیغامات بہتری کی نشاندہی کررہے ہیں ۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے اپنے عہدے پر پہلے دس دن ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھتے پاکستان کی نوید دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے اراکین ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کے سفرا کے وزیرِ اعظم کو مبارکبادوں کے پیغامات تقریبا چار سال بعد خارجہ پالیسی کی بہتری کی طرف جانے کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں، موجودہ حکومت کو نہ صرف عوامی بلکہ دوست ممالک کا اعتماد بھی حاصل ہے۔