ملکی تجارتی خسارے میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر5فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات

107
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر5فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا،سہ ماہی کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر15فیصداوردرآمدات میں 11فیصداضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے تجارتی خسارے کاحجم 5.488ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.214ارب ڈالرکے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے۔ ستمبرمیں تجارتی خسارے کاحجم 1.832ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست کے مقابلے میں 5فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 24فیصدزیادہ ہے، اگست میں پاکستان کے تجارتی خسارے کاحجم 1.747 ارب ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 1.479 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کامجموعی حجم 7.909 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.901ارب ڈالرکے مقابلے میں 15فیصدزیادہ ہے۔ ستمبرمیں برآمدات سے ملک کو2.804ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجواگست کے مقابلے میں 3فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 15فیصدزیادہ ہے۔

اگست میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 2.762ارب ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 2.471ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی مجموعی درآمدات کاحجم 13.397ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12.115ارب ڈالرکے مقابلے میں 11فیصدزیادہ ہے۔ستمبرمیں درآمدات پر4.672ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجواگست کے مقابلے میں 4فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 18فیصدزیادہ ہے، اگست میں ملکی درآمدات کاحجم 4.509ارب ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 3.950 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔