ملکی ترقی کے لیے سندھ کے جزائر پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر علی زیدی

64

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے سندھ کے جزائر پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔بدھ کے روزوفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے این ای ڈی یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں طلباء نے انہیں منوڑہ، بابا، بڈو اور بھٹ آئی لینڈ پر تصوراتی منصوبہ بندی پر بریفنگ دی۔

دورہ کی دعوت یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف آرکٹیکچر اور مینجمنٹ سائنس کی جانب سے دی گئ تھی۔اس موقع پر علی زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی جزائر پر طلباء کے تصوراتی منصوبے قابل تعریف ہیں،ہمارے ملک کے نوجوانوں آج ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

ہمارے طلباء نے ہر جگہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ جزائر پر ترقیاتی منصوبوں سے ملک میں معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔صوبائی حکومت نے ان جزائر کو سیاست کی نظر کردیاہے۔

ملکی ترقی کے لیے سندھ کے جزائر پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے طلباء کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،مقامی لوگوں کو آگے لانے اور انکے مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔