ملکی تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

164

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2018 ءتک ملک میں تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 414.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.52 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 365.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق ماہ ددسمبر میں ملک میں تعمیرات کے شعبے میں 45.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔