ملکی حالات نازک دور سے گزر رہے ہیں ، ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے ،خواجہ آ صف

71
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آ صف نے کہاہے کہ ملک کے حالات نازک دور سے گزر رہے ہیں، ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے ۔

پیر کو قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالات کا تقاضا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس ایوان کی عزت و تکریم کے لئے متحدہو نا چاہیے،ہمیں اس ایوان کی عزت کو بحال کرنا ہے ۔