ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کے حجم میں جولائی کے دوران کمی ریکارڈ

77
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کے حجم میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابوق جولائی میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 171.19 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصدکم ہے

،مالی سال 2023 کی اسی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم230.72 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے

، جون میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کے ضمن میں 142.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجولائی میں بڑھ کر171.19 ملین ڈالرہوگیا۔مالی سال 2023 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں سالانہ بنیادوںپرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔ مالی سال 2023 میں ملکی درآمدات پر مال برداری اورانشورنس کے اخراجات کی مدمیں 2.188 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جومالی سال 2022 میں 4.27 ارب ڈالرتھا۔