اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران دوران سالانہ بنیاد پرکمی ہوئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 342.79ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2024کی اسی مدت کے مقابلے میں 41فیصدکم ہے،
مالی سال 2024میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 483.35ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اگست میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کی مدمیں 170.074ملین ڈالر خرچ ہوئےجوجولائی میں 172.72ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 254.79ملین ڈالررہے۔
مالی سال 2024میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کا مجموعی حجم 2.264ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی درآمدات پرمجموعی طورپر9.232 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7.793ارب ڈالرتھا۔