ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں 73.43 فیصدکانمایاں اضافہ

77
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 73.43 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 1.365 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 73.43 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 729.95 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جنوری 2022 میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے ضمن میں 173.60 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوجنوری 2021 میں 116.16 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2021 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کی مدمیں 1.408 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستان کی درآمدات کاحجم 42.84 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 27.62 ارب ڈالرتھا۔