لاہور۔22 جون (اے پی پی )واپڈا نے ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میںپیر کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتِ حالیوں رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 135700کیوسک اور اخرج 140000 کیوسک رہا، …
ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال
لاہور۔22 جون (اے پی پی )واپڈا نے ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میںپیر کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتِ حالیوں رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 135700کیوسک اور اخرج 140000 کیوسک رہا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 70300کیوسک اور اخراج70300کیوسک رہا، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد48800کیوسک اور اخراج40000 کیوسک رہا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد52000کیوسک اور اخراج22300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں میں پانی کی صورتحال یوں رہی۔جناح بیراج میں پانی کی آمد199000 کیوسک اور اخراج0 19150کیوسک رہا، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد205900کیوسک اوراخراج 190000 کیوسک رہا، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد195400 کیوسک اور اخراج 177400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، پنجند میں پانی کی آمد22400 کیوسک اور اخراج 6900 کیوسک رہا، گدو بیراج میں پانی کی آمد 150100کیوسک اور اخراج 113300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، سکھر بیراج میں پانی کی آمد97200کیوسک اور اخراج43200کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد38300 کیوسک اور اخراج 2600کیوسک رہا۔ریزروائرز میں پانی کی صورتحال یوں رہی۔ :تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1446.63 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.119 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1210.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.046 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.080 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔







