لاہور۔15ستمبر (اے پی پی )واپڈا نے ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کیمطابقتربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں منگل کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائیسندھ تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 98200کیوسک اور اخرج97500 کیوسک، دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر آمد 20000کیوسک اور اخراج 20000 کیوسک،دریائے جہلم منگلاکے مقام پرآمد29000کیوسک اور اخراج29000کیوسک، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر آمد44800کیوسک اور اخراج11500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔بیراججناح میں پانی کی آمد132600 کیوسک اور اخراج0 12660کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد130600کیوسک اوراخراج 130000کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد134200کیوسک اور اخراج 120100 کیوسک، پنجند میں آمد69700 کیوسک، اور اخراج 54700 کیوسک، گدو بیراج میں پانی کی آمد 182000کیوسک اور اخراج 158700کیوسک، سکھر بیراج میںآمد226700کیوسک اور اخراج189100کیوسک، کوٹری بیراج میںآمد264200کیوسک اور اخراج 252800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.247 ملین ایکڑ فٹ رہا۔رپورٹ کیمطابقتربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔