31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںملکی دفاع کے جذبے سے بھر پور نوجوانوں کی بڑی تعدادمیں سول...

ملکی دفاع کے جذبے سے بھر پور نوجوانوں کی بڑی تعدادمیں سول ڈیفنس جہلم میں بطور رضاکار رجسٹر ی

- Advertisement -

جہلم۔ 10 مئی (اے پی پی):ملکی دفاع کے جذبے سے بھر پور نوجوانوں کی بڑی تعداد سول ڈیفنس جہلم میں بطور رضاکار رجسٹرڈ ہونے لگی۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس میں رضاکاروں کی بھرتی کا سلسلہ شروع کیا گیاہے

جس میں اب تک سینکڑوں نوجوانوں نے خود کو بطور رضاکار رجسٹرڈ کروا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ رجسٹر ڈہونے والے نوجوانوں کو سول ڈیفنس کی مکمل تربیت فراہم کی جائے گی اور ان کو بوقت ضرورت شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے کسی بھی وقت کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں