اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیروز ہیں،
وزیر مملکت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری سکیورٹی فورسز آپریشن جاری رکھیں گی، فرخ حبیب نے کہادہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔