33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںملکی زرعی معیشت میں بریک تھرو کیلئے ستمبر کا مہینہ اہمیت کا...

ملکی زرعی معیشت میں بریک تھرو کیلئے ستمبر کا مہینہ اہمیت کا حامل ہے،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب

- Advertisement -

ملتان۔ 04 ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ ملکی زرعی معیشت میں بریک تھرو کیلئے ستمبر کا مہینہ اہمیت کا حامل ہے۔کاشتکار کپاس کی چنائی کے ساتھ ساتھ فصل کی مینجمنٹ پر خصو صی توجہ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کپاس کی نگہداشت کے سلسلہ میں سفارشات مرتب کرنے کیلئے منعقدہ ٹیکنیکل مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس مینجمنٹ کے آخری مرحلہ سے گزررہی ہے کاشتکار فصل پر بھرپور توجہ دیں اوربروقت آبپاشی سمیت متوازن نیوٹریشن جاری رکھیں تاکہ پیداواری ہدف کا حصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس پر پھول لگنے اور ٹینڈے بننے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس مرحلہ پر فصل سٹریس برداشت نہیں کرسکتی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سفید مکھی،ملی بگ اور گلابی سنڈی کے ہاٹ سپاٹس بھی مشاہدہ میں آرہے ہیں جن کا برقت اور موثر تدارک انتہائی ضروری ہے۔آج ٹیکنیکل سیشن منعقد کرنے کا مقصد بھی ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول اور متوازن نیوٹریشن کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہے تاکہ کاشتکار ان پر عمل کرکے فصل سنبھال سکیں۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی کہ کپاس کے نگہداشتی امور کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اور ہر کاشتکار تک محکمانہ سفارشات نہ صرف پہنچائی جائیں بلکہ ان پر عملدرآمد کیلئے انہیں قائل بھی کیا جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386470

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں