29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںملکی سلامتی ودفاع کیلئے پاک افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،اسلام امن...

ملکی سلامتی ودفاع کیلئے پاک افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، مولاناعبدالخبیر آزاد

- Advertisement -

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):مرکزی ر ویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،پیغام پاکستان کے بیانیے نے دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ہے، پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے- انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں قومی پیغام کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد،نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج،سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن، سیکرٹری و چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری ،مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،علامہ زبیر احمد ظہیر ،بشپ آف لاہور ندیم کامران ،مولانا سردار محمد خان لغاری ،علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری ،مفتی مبشر احمد و دیگر علماء کرام و مشائخ بھی موجود تھے –

- Advertisement -

مولاناعبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پیغام پاکستان کے بیانیے نے دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنا دیا اور اس عظیم بیانیہ کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے،علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے تشدد سے پاک معاشرہ کے فروغ کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، اخوت، بھائی چارہ، محبت، خدمت انسانیت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیﷺ ۖسارے جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے، اللہ تعالی نے آپکو تمام انبیاء کا قائد امام، خاتم النبین اوررحمةا لعالمینۖ بنا کر معبوث فرمایا، تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیر ت نبویﷺ کی پیروی میں ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے تشدد سے پاک معاشرہ، احترام انسانیت اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کریں، وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے، ملک دشمن طاقتو ں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے، بھارت پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، پیغام پاکستان نے دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ہے، پیغام پاکستان کے مثبت اثرات سامنے آ چکے ہیں، پیغام پاکستان، پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جسے پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، اس بیانیہ پر پاکستان کے تمام جید علماء کرام و مشایخ کے دستخط موجود ہیں-

مولاناعبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کے اتحاد و وحدت، قومی یکجہتی، اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، علماء کرام و مشائخ عظام ملک کو مضبوط بنانے کے لیے پیغام پاکستا ن پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا پیغام امن اتحاد او ر یکجہتی ہے ،اسلام کے پیغام پر عمل کرکے ناقابل تسخیر قوت بن سکتے ہیں، ہم وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں نے ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے جوعظیم قربانیاں پیش کی ہیں اسے ہم خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں-کانفرنس کے آخر میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، استحکام پاکستان اور کشمیر و فلسطین کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414323

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں