25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںملکی سلامتی کے دفاع اور تحفظ کے لئے ہم سب متحد ہیں،پاکستان...

ملکی سلامتی کے دفاع اور تحفظ کے لئے ہم سب متحد ہیں،پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر جنگ ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے دفاع اور تحفظ کے لئے ہم سب متحد ہیں،پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر جنگ ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پہلگام واقعہ کی 30 منٹ میں ایف آئی آر کا اندراج اس واقعہ کو مشکوک بناتا ہے۔

وہ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد ڈیڑھ گھنٹے تک متاثرین کی مدد کو کوئی نہیں آیا اور آدھے گھنٹے میں اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرادی گئی اور الزام بھی پاکستان پر لگادیاگیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ چھیڑی تو یاد رکھے ہم ایٹمی قوت ہیں، ہم امن چاہتے ہیں،جنگ نہیں چاہتے،بہتر ہمسائیگی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے اور اس کی اشتعال انگیزیوں پر پاکستان کے جاندار ردعمل کی وجہ 10دن پہلے کے پاکستان سے آج کا پاکستان مختلف ہے،قوم فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت اس حوالے سے غلط فہمی کا شکار ہوا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات درست نہیں ان میں تفریق ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم فوج اور ریاست کے ساتھ ہیں،مختلف بیانیے تتر بتر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمی دور ہوجانی چاہئے،پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا،ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہم سب ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیاگیا۔انہوں نے بھارت سے کہا کہ ہم کلمہ گو ہیں ہمیں موت سے نہ ڈرائو،یہ موت ہمیں عزیز ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592869

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں