ملکی شعبہ ٹیکسٹائل میں تیزی، پہلی ششماہی کے دوران پاورلومز کی پیداوارمیں 50 فیصداضافہ

50
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):پاکستان بیوروبرائے شماریات نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں تیزی آنے کے بعد ملک میں پاورلومز کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں پاورلومز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر50.6 فیصد اوردسمبرمیں ماہانہ بنیادوں پر25 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی تادسمبر2021 ملک میں پاورلومز کے 232 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پاورلومزکے 154 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر2021 میں ملک میں پاورلومزکے 40 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی جو دسمبر2020 کے مقابلہ میں 25 فیصدزیادہ ہے،دسمبر2020 میں ملک میں پاورلومز کے 32 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔