ملکی قانون کو جنگل کا قانون بنانے والے نے دو دن سے آئین اور قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے، آج یہ تماشا پوری قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

260

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے قانون کو جنگل کا قانون بنانے والے نے دو دن سے آئین اور قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے، آج یہ تماشا پوری قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے، انصاف اور قانون کا پورا نظام ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کے سامنے بے بس نظر آتا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ذہنی مریض کی انا آئین، قانون، عدالت سمیت ہر چیز سے بڑی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ کی شان کہیں یا مکافات عمل ! سیاسی مخالفین کی بیماریوں، پلیٹ لیٹس، ہسپتال میں آخری سانس لیتے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے احساسات کا تمسخر اڑانے والا آج ”بزرگ“ اور ”بیمار“ بن گیا ہے، ایک شخص اپنی ضد، انا اور تکبر میں آئین، قانون، کسی جج اور عدالت کو ماننے کو تیار نہیں۔