لاہور۔14نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان پر قرضوں کی تفصیلات اور ادائیگی کی ہدایت کیلئے دائر درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی۔جمعرات کے روز ابتدائی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہونے جس پر عدالت نے عدم پیروی کی بنا پر درخواست خارج کردی ۔
درخواست گزار شہری طالب حسین میکن نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت اب تک لئے گئے تمام قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔