22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںملکی معاشی بہتری کیلئے برآمدات پر مبنی معیشت ناگزیز ہے، وفاقی وزیرقیصر...

ملکی معاشی بہتری کیلئے برآمدات پر مبنی معیشت ناگزیز ہے، وفاقی وزیرقیصر احمد شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی بہتری کیلئے برآمدات پر مبنی معیشت ناگزیز ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے جس کیلئے غیر ملکی بزنس کمیونٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کو ترجیح دی جا رہی ہے، فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے نوجوان انٹرپرینیور کو پرموٹ کیا جا رہا ہے جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ان ٹریڈ کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ڈیجیٹل اسینشل پاکستان کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر وزارت کامرس محمد اشرف،نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون،ذکی اعجاز،چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک،چیئرمین کوآرڈنیشن ملک سہیل، سید ذوالفقار حیدر کامن ویلتھ کے سفیر کنوینئر ایف پی سی سی آئی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمیٹی طاہر رشید،چیف ایگزیکٹو ڈیجیٹل اسینشل پاکستان لبنیٰ علی،ٹریڈ ڈویلپمنٹ پاکستان اور پاکستان سنگل ونڈو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

صدر مڈگاسکر انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آندرے مہاجا نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ تجارتی تعاون کو بڑھانے کیلئے جوائنٹ وینچر کرنے جا رہے ہیں جس میں مڈگاسکر چیمبر بزنس مین،ایگریکلچرل ایگرو پروسیسنگ،مائنز اینڈ منرلز،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ،لاجسٹک اینڈ ٹریڈ فیسیلی ٹیشن میں سو ملین ڈالر تک کی سرمایہ کاری پاکستان لارہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آف ڈیجیٹل اسینشل پاکستان لبنیٰ علی نے کہا کہ تجارت میں خواتین کی شرکت اور حوصلہ بہت ضروری ہے،

تجارت کو ڈیجیٹلائز کرنے سے خواتین اس کی طرف زیادہ راغب ہوسکیں گی،پاکستان میں خواتین ایک فیصد سے بھی کم تجارت سے وابستہ ہیں جبکہ دنیا بھر میں 30فیصد تک خواتین تجارت کرتی ہیں اس لئے حکومتی سطح پر خواتین کی کاروبار میں شرکت کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے اور خواتین کو تجارت کیلئے خصوصی طور پر سرمایہ کاری فراہم کی جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں