ملکی معیشت میں کاروباری برادری کا کلیدی کردار ہے ،کمپنیز ایکٹ میں ترامیم تجویز کی جا رہی ہیں،ہارون اختر خان

113

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں کاروباری برادری کا کلیدی کردار ہے ،کمپنیز ایکٹ میں ترامیم تجویز کی جا رہی ہیں۔

وزارت صعنت وپیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہارون اختر خان کی زیر صدارت اداروں کی غیر ضروری مداخلت، ہراسانی اور قرضوں کی فراہمی پر کمیٹی کا اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق معیشت کی ترقی کے لئے یہ پالیسیاں کلیدی کردار اداکریں گی ۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ کاروباری برادری کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کریں گے، حکومت کاروباری اور صنعتی شعبے کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، پاکستانی معیشت میں کاروباری برادری کا کلیدی کردار ہے، ان کا تحفظ لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم تجویز کی جا رہی ہیں،ایکسیس ٹو کریڈٹ کے حوالے سے پالیسی لا رہے ہے ،کمیٹی کاروباری برادری اور صنعت کاروں کے مسائل کا حل پیش کرے گی۔