اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کے آزادانہ کردار سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک ایک قومی ادارہ ہے جس کا ملکی معیشت کے فروغ اور معاشی سرگرمی میں لازماً آزادانہ کردار ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حزب اختلاف کو آگے آنا چاہئے اور انتخابی اصلاحات کیلئے مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔ویکسین کے بارے میں حکومتی پالیسی پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کیلئے پر عزم ہے ۔