31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںملکی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ،مسافروں...

ملکی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ،مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں، پی آئی اے حکام

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):ملکی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے،مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔

پی آئی اے حکام کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فضائی حفاظت کے پیش نظر فضائی حدود تمام قسم کی فضائی ٹریفک کے لئے دستیاب نہیں ہے ۔جس سے پروازیں متاثر ہوئی ہیں- عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔ مسافروں کی سہولت کے لئے پی آئی اے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے۔مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ائیر پورٹ آمد سے پہلے پی آئی اے کال سینٹر اور ویب سائٹ سے رجوع کریں اور اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کریں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595260

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں