ملک بھر میںملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,900 روپے اضافہ میں 1,900 روپے اضافہ

136
Gold prices drop
Gold prices drop

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 94 ہزار 3 سو روپے کا ہو گیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 94 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,629 روپے اضافے کے بعد 250,685 روپے سے بڑھ کر 252,314 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 229,802 روپے سے بڑھ کر 231,296 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے اضافے کے ساتھ 3,314 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2,799 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,799 ڈالر سے بڑھ کر 2,815 ڈالر ہو گئی۔