ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی طباعت کا کام شروع ہو گیا

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی طباعت کا کام شروع ہو گیا ہے جو 20 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں میں جہاز کے ذریعے جبکہ پنجاب اور سندھ میں بذریعہ شاہراہ بیلٹ …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی طباعت کا کام شروع ہو گیا ہے جو 20 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں میں جہاز کے ذریعے جبکہ پنجاب اور سندھ میں بذریعہ شاہراہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کی جائے گی۔ اتوار کو پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان (پی سی پی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب خان نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے پوسٹل پرنٹنگ پریس اور پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا اور بیلٹ پیپرز کی طباعت کے حوالے سے جائزہ لیا۔ ملک بھر میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کئے جانے کے بعد یکم جولائی سے تینوں پرنٹنگ پریسز میں بیلٹ یپپرز کی پرنٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ پرنٹنگ کا نصف کام کراچی جبکہ سو تین کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس اور سوا سات کروڑ پوسٹل پرنٹنگ پریس میں چھاپے جائے جائیں گے جبکہ پولنگ سے قبل ہی یہ بیلٹ پیپرز 85 ہزار پولنگ سٹیشنوں پر پہنچا دیئے جائیں گے۔