ملک بھر میں اب تک 1451 شہریوں کو ویکسین کی سنگل ڈوز اور 47 ہزار 288 شہریوں کو ڈبل ڈوز لگائے جانے کے سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں،نادرا

86

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں اب تک 1451 شہریوں کو ویکسین کی سنگل ڈوز اور 47 ہزار 288 شہریوں کو ڈبل ڈوز لگائے جانے کے سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں۔ یہ بات پیر کو نادرا کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی ۔ بیان میں بکہا گیا ہے کہ مقامی انگریزی روزنامے میں نادرا کی طرف سے سنگل ڈوز ویکسین کے سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کی خبر درست نہیں ۔ ترجمان نادرا کے مطابق نادرا سنگل ڈوز اور ڈبل ڈوز ویکسین کے سرٹیفکیٹ جاری کررہا ہے کین سینو بائیوویکسین کی سنگل ڈوز لگوانے والے 1451 افراد نے بھی نادرا سے سنگل ڈوز لگوانے کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔