24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںملک بھر میں اوپن یونیورسٹی کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع

ملک بھر میں اوپن یونیورسٹی کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025ء کے فائنل امتحانات ملک بھر میں یکم ستمبر سے بیک وقت شروع ہوں گے جن میں میٹرک سے لے کر ایم اے/ایم ایس سی تک کے تمام او ڈی ایل پروگرامز شامل ہیں۔ کنٹرولر امتحانات محمد زاہد اختر خاکی کے مطابق امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جبکہ طلبہ کے رول نمبر سلپس بھی ان کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں تاکہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ ملک کے طول و عرض میں امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں طلبہ کو ان کی سہولت کے مطابق امتحان دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے تمام علاقائی ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ امتحانی مراکز میں ایک پر سکون، منظم اور خوشگوار ماحول قائم رکھا جائے تاکہ طلبہ اپنی بھرپور استعداد کے ساتھ امتحانات میں شریک ہوں۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ پرعزم ہے کہ امتحانی عمل کو شفاف، منصفانہ اور سہل انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کی محنت اور علم کا بہترین انداز میں تعین ہو سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں