ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے37کیس رپورٹ

137

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے37کیس رپورٹ ہوئے۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں30جولائی سے 5 اگست کے دوران کورونا وائرس کے9ہزار693ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے37ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.38فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔