اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں عاشورہ محرم الحرام (کل) دس محرم الحرام کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا ، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیے ، علم اورذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے ، ماہ اقدس کے آغاز سے ہی مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو چہلم تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کا اہتمام ہو گا اور حضرت امام علی مقام کی قربانی اور واقعہ کربلا کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جن میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اما م با ر گا ہ المرتضی سیکٹر جی نا ئن فورسے اما م با رگاہ الصادق سیکٹر جی نا ئن ٹو تک اتوار کو آٹھویں محرم الحرام کے موقع پر بھی جلوس نکالا گیا (آج) نویں محرم الحرام کو نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عاشو رہ محرم الحرام کے سلسلے کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہو گا اور سخت سکیورٹی حصار میں اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مقام آغاز پر اختتام پذیر ہو گا۔
ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے رکھی ہے ۔
ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے تعزیتی جلوسوں کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایس ایس پی آپریشنز اوراسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے راستوں کی سکیورٹی کی نگرانی خودکر رہے ہیں ۔
جلوسوں کے راستوں سے رکاوٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے تاکہ جلوسوں کے راستے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ، تا ہم جلوسوں کے روٹس کی طرف آنے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔ دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظاما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا کی بر قرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچز کا اہتمام کیا گیا، فلیگ مارچ میں سب ڈویثر نل پولیس افسران تھا نہ جات کے ایس ایچ اوز، ٹر یفک پولیس، کمانڈوز، ریسکیو 15، اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے کمانڈوز ، بکتر بند گاڑ یوں اور پٹر ولنگ افسران و جو انو ں نے شرکت کی۔
ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ملک جمیل ظفر نے کہا کہ ماہ محر م الحر ام کے دوران سکیور ٹی کے مو ثر اقداما ت کیے گئے ہیں، تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقعہ سے بچا جا سکے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہر یو ں کے جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بروئے کا ر لا رہی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام جلوس ہائے اور مجالس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے تما م افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ایر یاز میں موجود قائم کچی بستیو ں اور دیگر علا قوں میں سرچنگ اینڈ کومبنگ آپریشن جا ر ی رکھیں ، کسی بھی قسم کی غفلت لا پرو اہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی،
اس موقع پر ایس پی صدر کامران عامر نے کہا کہ اس فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں محر م الحرام کے دوران سکیو ر ٹی کو مو ثر بنا نا، امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکیں۔
انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران محر م الحر ام کے سلسلہ میں منتظمین کے سا تھ مکمل کو آرڈینیشن رکھیں۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقدامات کیے جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ تما م پولیس افسران اپنے اپنے ایریا میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں۔