ملک بھر میں سحری کے اوقات میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، عمر ایوب خان

106
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں سحری کے اوقات میں 99.78 فیصد فیڈرز مکمل طور پر فعال رہے اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروفاقی وزیر بجلی عمرایوب خان نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنی کی ٹیمیں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھرپور کام کر رہی ہیں اور سحر و افطار کے اوقات میں عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔