اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1،600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 1 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,372 روپے کمی کے بعد 259,859 روپے سے کم ہو کر 258,487 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238,212 روپے سے کم ہو کر 236,955 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,312 اور 2,839 روپے پر مستحکم رہی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,904 ڈالر سے کم ہو کر 2,888 ڈالر ہو گئی۔