ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

134

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے اضافے کے بعد 242,112 روپے سے بڑھ کر 242,541 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 221,944 روپے سے بڑھ کر 222,337 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 9 روپے کمی کے بعد 3,372 اور دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے کمی کے بعد 2,890 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,703 ڈالر سے بڑھ کر 2,708 ڈالر ہو گئی۔