اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 6 سو روپے پر برقرار رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 72 ہزار 6 سو روپے پر برقرار رہا جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام اور 22 قیراط 10 گرام بالترتیب 233,711 روپے اور 214,235 روپے پر مستحکم رہی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 روپے اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2,614 ڈالر پر برقرار رہی۔