اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ہے ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 86 روپے اضافے کے بعد 259,773 روپے سے بڑھ کر 259,859 روپے ہوگئی
جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238,133 روپے سے بڑھ کر 238,212 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپے کمی کے ساتھ 3,312 اور دس گرام چاندی کی قیمت 52 روپے کمی کے بعد 2,839 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,903 ڈالر سے بڑھ کر 2,904 ڈالر ہو گئی۔