اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 4 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 4 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے اضافے کے بعد 259,945 روپے سے بڑھ کر 260,802 روپے ہوگئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238,283 روپے سے بڑھ کر 239,077 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 اور 2,872.08 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,900 ڈالر سے بڑھ کر 2,910 ڈالر ہو گئی۔