اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے اضافے کے بعد 264,060 روپے سے بڑھ کر 264,917 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 242,063 روپے سے بڑھ کر 242,849 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 28 روپے اضافے کے بعد 3,468 اور دس گرام چاندی کی قیمت 24 روپے اضافے کے بعد 2,973 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,944 ڈالر سے بڑھ کر 2,953 ڈالر ہو گئی۔