22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے اضافہ،3 لاکھ 61...

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے اضافہ،3 لاکھ 61 ہزار 7 سو روپے تولہ ہوگیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے اضافے کے بعد 309,242 روپے سے بڑھ کر 310,099 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 283,282 روپے سے بڑھ کر 284،267 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں