ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,201 روپے کمی کے بعد 239,455 روپے سے کم ہو کر 238,254 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے …

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,201 روپے کمی کے بعد 239,455 روپے سے کم ہو کر 238,254 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 219,500 روپے سے کم ہو کر 218,400 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,675 ڈالر سے کم ہو کر 2,661 ڈالر ہو گئی۔