اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,200 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,886 روپے کی کمی کے بعد 226,080 روپے سے کم ہو کر 224,194 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 207,240 روپے سے کم ہو کر 205,511 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2٫950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,512 ڈالر سے بڑھ کر 2,516 ڈالر ہو گئی۔