ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ

210
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,971 روپے اضافے کے بعد 240,484 روپے سے بڑھ کر 242,455 روپے ہوگئی۔

10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 220,443 روپے سے بڑھ کر 222,250 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,450 اور 2,957.81 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,693 ڈالر سے بڑھ کر 2,716 ڈالر ہو گئی۔