اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,144 روپے کے اضافے کے بعد 234,053 روپے سے بڑھ کر 236,197 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 214,550 روپے سے بڑھ کر 216,514 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 3,050 روپے ہو گئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 85.74 روپے اضافے کے بعد 2,614.88 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,628 ڈالر سے بڑھ کر 2,653 ڈالر ہو گئی۔