اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2900 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔
جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2486 روپے کے اضافے کے بعد 225480 روپے سے بڑھ کر 227966 روپے ہوگئی ،10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 207,476 روپے سے بڑھ کر 208970 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں 42.86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ چاندی 2950 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2529 روپے ریکارڈ کی گئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2515 ڈالر سے بڑھ کر 2566 ڈالر ہو گئی۔