اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,487 روپے اضافے کے بعد 238,254 روپے سے بڑھ کر 240,741 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 218,400 روپے سے بڑھ کر 220,679 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,661 ڈالر سے بڑھ کر 2,690 ڈالر ہو گئی۔