ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ

169
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 257 روپے اضافے کے بعد 242,541 روپے سے بڑھ کر 242,798 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222,337 روپے سے بڑھ کر 222,565 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,372 اور 2,890 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,708 ڈالر سے بڑھ کر 2,711 ڈالر ہو گئی ہے۔