ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,001 روپے …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,001 روپے کے اضافے کے بعد 230,195 روپے سے بڑھ کر 233,196 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 211,012 روپے سے بڑھ کر 213,763 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,577 ڈالر سے بڑھ کر 2,612 ڈالر ہو گئی۔