شہر بھر میں جلد میگا ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کریں گے،میئر کراچی

کراچی۔ 19 جون (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کراچی کے تمام ٹاؤن میونسپل کمشنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں روڈ کٹنگ، نالوں کی صفائی اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ٹاؤن میونسپل کمشنرز نے میئر کراچی کو اپنے اپنے ٹاؤنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی آئندہ دنوں میں شہر بھر …

کراچی۔ 19 جون (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کراچی کے تمام ٹاؤن میونسپل کمشنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں روڈ کٹنگ، نالوں کی صفائی اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ٹاؤن میونسپل کمشنرز نے میئر کراچی کو اپنے اپنے ٹاؤنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی آئندہ دنوں میں شہر بھر میں میگا ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کرے گی، جبکہ 170 سڑکوں کی بحالی کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ ان سڑکوں کا زیادہ تر تعلق ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز سے ہے، اور ہم سب کراچی کی ترقی کے لیے یکساں طور پر پرعزم ہیں۔

مزید خبریں