سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کی ٹیلی فون پر گفتگو ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کی ٹیلی فون پر گفتگو ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے نے امریکہ کے ساتھ تاریخی’’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘‘ پر دستخط کے حوالے سے ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مذاکرات کے اگلے مرحلے کے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ عمل کامیابی سے آگے بڑھے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔وزیرِ خارجہ عراقچی نے پاکستان کی تعمیری اور مسلسل ثالثی کی کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے تیس (30) ایرانی شہریوں کی واپسی میں پاکستان کی سہولت کاری پر بھی نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا، جن میں 8 ماہی گیر شامل ہیں جنہیں برطانیہ نے سمندر میں بچایا تھا، جبکہ 22 عملے کے ارکان حال ہی میں امریکہ کی جانب سے روکے گئے تھے۔ ان افراد کے لیے سفری انتظامات پاکستان کے ذریعے مربوط کیے جا رہے ہیں۔دونوں فریقین نے مسلسل رابطے کی اہمیت اور اسے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں